اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنرل ر امجد شعیب نے کہا ہے کہ جب تک بھارت کا جھوٹ دنیا کے سامنے نہیں لاتے تب تک بھارت الزام تراشی کرتا رہے گا ہمیں دنیا کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ فاش کرنا ہو گا۔ بھارت میں سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان چھوٹ گئے اس سے زیادہ بے حسی اور کیا ہوگی۔ چینل فائیو کے پروگرام نیوز ایٹ 7میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں بھارت سے سمجھوتہ ایکسپریس کے کیس کا ریکارڈ مانگنا چاہئے اگر مہیا نہ کیا جائے تو ہمیں انٹرنیشنل کورٹ میں جانا چاہئے۔ تحریک انصاف کے رہنماءشوکت بسرا نے کہا ہے کہ کسی کی ضمانت سے حکومت کا تعلق نہیں ہوتا یہ عدالتی معاملہ ہے۔ تحریک انصاف کا منشور احتساب ہے لوٹی گئی دولت واپس لانا ہمارا مقصد ہے۔نواز شریف سے پوچھا گیا تھا آپ ملک میں جہاں کہیں گے علاج کرانے کو تیار ہیں لیکن وہ چیخ و پکار ہی کرتے رہے۔ جتنی بھی میڈیکل رپورٹس آئی ہیں اس میں نواز شریف کی کوئی بڑی بیماری سامنے نہیں آئی وجہ یہ ہے کہ نواز شریف سے جیل نہیں کاٹی جاتی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہارون رشید کو بڑی زبردست شٹ اپ کال دی ہے کیونکہ ہارون رشید نے ہی پی سی بی کا بیڑا غرق کیا ہے اس نے ساری زندگی کاغذی کارروائی کی۔اگر وزیراعظم عمران خان سمجھتے ہیں سبحان ،ہارون رشید،شفیق پاپا کے ہوتے پاکستان کی فرسٹ کلاس کرکٹ بہتر ہو جائے گی تو عمران خان صاحب بھول جائیں ان جیسے لوگوں کو پی سی بی سے نکال دینا چاہئے۔سبحان کا پی سی بی میں رہنا بالکل جائز نہیں۔ مکی آرتھر سے پوچھا جائے عامر میچ کو کھلاتے ہیں سلمان بٹ کو کیوں نہیں کھلاتے،امام الحق اچھا کھلاڑی ہے لیکن اس کی پرفارمنس نہیں۔کرکٹ بورڈ کو نان کرکٹرز کے حوالے کر دیا گیا۔ کرکٹ بورڈ میں اس قسم کے لوگ عمران خان کے لئے داغ بنیں گے۔ عمران خان کے پاس بڑی زبردست چوائس تھی کہ ماجد خان کو پی سی بی کا چیئرمین لگادیتے۔ سب سینئر کرکٹر عمران خان کے انڈر کھیلے ہیں انہیں پتہ ہے کون سچا اور ایماندار ہے۔عمران خان کو چاہئے ٹی وی پر اے گریڈ کرکٹر کی ڈیبیٹ کرا دیں اور جو چیز اچھی لگے وہ کرکٹ کے لئے کر دیں۔ جب وزیراعظم عمران خاان نے حلف اٹھایا تو ملاقات کے لئے سینئر کرکٹر ز کو بلایا میں بھی تھا عمران خان نے کلب کرکٹ بند کرنے کی بات کی تو میں نے مخالفت کی تھی کیونکہ بڑے کرکٹر کلب کرکٹ سے ہی آئے تھے۔
![](https://channelfivepakistan.tv/wp-content/uploads/2018/09/news7-2.jpg)