تازہ تر ین
forcesoperationxx

لورالائی میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ: (ویب ڈیسک)لورالائی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن رد الفساد کے تحت لورالائی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر کامیاب آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 2 خودکش حملہ آوروں سمیت 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاعات پر آپریشن آج کیا گیا، سیکیورٹی فورسز کے محاصرہ کرتے ہی دہشتگردوں نے فائرنگ کردی اور دستی بم پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کی، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 خود کش حملہ آوروں سمیت چاروں دہشتگرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی میں ملوث تھے، دہشتگردوں نے سنجاوی میں 6 لیویز اہلکاروں کو شہید کیا تھا جب کہ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv