تازہ تر ین

نیوز ی لینڈ کی وز یر اعظم نے اسلا م قبو ل کر لیا؟حقائق سا منے آ گئے

کرائسٹ چرچ :(ویب ڈیسک)نیوزی لینڈ کے ایک مسلمان نوجوان نے جسینڈا آرڈرن سے خصوصی ملاقات کی۔ اس دوران ہونے والی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دوران ملاقات نوجوان نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ دعا ہے ایک دن آپ مسلمان ہو جائیں۔ نوجوان کہتا ہے کہ میں 3 دن سے مسلسل رو رہا ہوں اور بس ایک ہی دعا کر رہا ہوں کہ ایک دن آپ بھی مسلمان ہو جائیں۔آپ ایک بے مثال شخصیت کی مالک خاتون ہیں۔ خواہش ہے کہ دنیا کے تمام لیڈر آپ جیسے ہو جائیں۔ نوجوان کی خواہش سن کر جسینڈا آرڈرن مسکرا دیں اور نوجوان کو تھپکی بھی دی۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اسلام قبول کرنے کی دعوت دینے والے مسلم نوجوان کو کہا کہ اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور میرا خیال ہے میں نے وہی کیا۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہورہی ہے۔خیال رہے کہ 15 مارچ کو جمعہ کے نماز کے موقع پر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں سفید فام دہشتگرد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے 50 سے زائد نمازیوں کو شہید کردیا تھا جن میں پاکستانی بھی شامل تھے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv