تازہ تر ین

پشاور زلمی کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی(ویب ڈیسک) پی ایس اے کے پلے آف مرحلے میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیتا اور فیلڈنگ کو ترجیح دیتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔ٹاس کے موقع پر گلیڈی ایٹرز کے خلاف سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ بیٹنگ پچ کو دیکھتے ہوئے 180 رنز کا ہدف دینے کی کوشش کریں گے جب کہ زلمی کے کپتان نے کہا کہ گلیڈی ایٹرز کو 170 رنز تک محدود رکھنے کا منصوبہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے لیے آج کا میچ فائنل سے قبل فائنل ہے، فاتح ٹیم براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گی جب کہ ہارنے والی ٹیم کو ایک موقع اور دیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv