تازہ تر ین

ملک میں بے نامی اکاﺅنٹس ایکٹ 2019 نافذ کردیا گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ملک میں بے نامی اکاﺅنٹس ایکٹ 2019 نافذ کردیا گیا جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی اکاﺅنٹس رکھنے والوں کو ٹیکس نوٹس جاری کیے جاسکیں گے، جواب نہ ملنے پر رقم فوری ضبط ہوجائے گی، اس وقت بے نامی اکاﺅنٹس میں 50 ارب روپے کی موجودگی کی معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔ایکٹ کے نفاذ کے بعد ایف بی آر کو بے نامی اکاﺅنٹس میں موجود رقم ضبط کرنے کا اختیار مل گیا ہے، ایف بی آر ذرائع کے مطابق بے نامی اکاﺅنٹس پر ایک ہفتے کے دوران نوٹسز بھجوا دیے جائیں گے۔ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق بے نامی ایکٹ کے تحت کارروائی کے لیے ٹریبونل قائم کردیے گئے ہیں، 20 لاکھ سے 50 لاکھ روپے کے درمیان بے نامی اکاﺅنٹس کی نشاندہی پر4 فیصد کے علاوہ ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ذرائع کے مطابق 50 لاکھ روپے سے زیادہ کی بے نامی اکاﺅنٹس کی نشاندہی پرمالیت کا 3 فیصد اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے ملیں گے۔بے نامی اکاﺅنٹس پر ایک ہفتے کے دوران نوٹسز بھجوا دیے جائیں گے، ایف بی آرایکٹ کا اطلاق بے نامی بینک اکاﺅنٹس، بےنامی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد پرہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دو ہفتے پہلے ایکٹ کو نافذ کرنے کا حکم دیا تھا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv