تازہ تر ین

بلین ٹری سونامی مہم کامیاب ، ماحولیاتی آلودگی کیخلاف جنگ میں مدد ملی : عمران خان

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وزیرِاعظم عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بلین ٹری سونامی مہم کامیابی سے ہمکِنار ہو چکی ہے۔ وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے اطلاع دی ہے کہ انھوں نے ایک ارب درخت اُگانے کی جو مہم شروع کی تھی، وہ کامیاب ہو گئی ہے۔ وزیرِ اعظم نے لکھا کہ سونامی مہم نرسریوں سے مکمل جنگلات میں بدل گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درخت اُگانے کی مہم میں نجی اور عوامی اشتراک بے مثال رہا، جس کی وجہ سے مہم نے بے مثال کامیابی حاصل کی۔ وزیرِاعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اس مہم کی کامیابی سے ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں سے لڑنے کا حوصلہ ملا ہے، اب ہمیں ہمت ملی ہے کہ اس مہم کو 10 ارب درختوں کے ہدف تک لے کر جائیں۔ انھوں نے کہا کہ بلین ٹری سونامی مہم کے بعد خیبر پختونخوا میں جنگلات کا رقبہ 4 فی صد تک بڑھ گیا ہے۔ خیال رہے کہ کے پی میں بلین ٹری منصوبے نے دنیا بھر میں پاکستان کے لئے عزت کمائی، عالمی اقتصادی فورم، عالمی ادارہ برائے تحفظ فطرت آئی یو سی این اور ورلڈ وائلڈ لائف سمیت کئی عالمی اداروں نے منصوبے کی تعریف کی ہے۔ عمران خان نے کہاکہ بلین ٹری سونامی منصوبہ عوام کے تعاون سے کامیاب ہوا۔ خیبر پختونخوا میں 10ارب درختوں کے منصوبے سے درختوں میں 4فیصد اضافہ ہوا ہے اس منصوبے سے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف جنگ میں مدد ملی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv