تازہ تر ین

بھارتی جنگی جنون کیخلاف سنچری‘ ترجمان پاک فوج کی عثمان خواجہ کو شاباش

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے آغاز سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے جنگی جنون کا مظاہرہ کیا گیا۔ بھارتی سرماں نے پلوامہ حملہ میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فوجی ٹوپیاں پہنیں۔ بھارتی کھلاڑیوں کو فوجی ٹوپیاں پہن کر کھیلنا مہنگا پڑا بلکہ پاکستانی نژاد آسٹریلیوی بلے باز عثمان خواجہ نے دن میں تارے دیکھا دئیے۔ عثمان خواجہ نے بھارتی بالروں کی ایک نہ چلنے دی اور 104 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر 313 کا ہدف کھڑا کردیا۔ فوجی ٹوپیاں پہننے پر بھارت کرکٹ ٹیم کو سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا مگر پاکستانی خوشی سے نہال اس وقت ہوئے جب پاک فوج کے تعلقات عامہ کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے عثمان خواجہ کو شاندار مبارک پیش کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عثمان خواجہ کی بیٹنگ کرتے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا بہت اچھا کھیلے عثمان خواجہ ۔۔۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv