تازہ تر ین

مودی الیکشن کیلئے جنگ کا ماحول پیدا کررہے ہیں:جنرل(ر) عبدالقیوم ، بھارتی پائلٹ کی رہائی سے پاکستان کی عالمی سطح پر تعریف کی گئی :جنرل (ر) ضیاالدین ، پاکستان امن مودی محاذ آرائی چاہتا ہے:کائرہ، پائلٹ کی رہائی درست اقدام ، احمر بلال صوفی کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق آرمی چیف جنرل ر ضیاءالدین نے کہا ہے کہ بھارتی پائلٹ کی رہائی سے پاکستانی کی بین الاقوامی طور پر بہت تعریف ہوئی تاہم بھارت سے کسی مثبت ردعمل کی توقع نہیں۔ چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ سیون “میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوکلیئر طاقت ہے لہذا گبھرانے کی ضرورت نہیں بھارت جو دعوے کر رہا ہے وہ ان کو پورا نہیں کر سکتا۔بہرحال پاکستان کو اپنی تیاری رکھنی چاہئے۔قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پائلٹ کی رہائی مثبت عمل ہے حکومت نے عقلمندی کا ثبوت دیا فیصلہ بالکل درست ہے۔پاکستان امن جبکہ مودی محاذ آرائی چاہتا ہے کیونکہ بھارت میں الیکشن قریب ہیں۔بھارت اس وقت ایک انتہاء پسند حکمران کی قیادت میں ہے لیکن پاکستان اپنا دفاع کرنا جانتا ہے تاہم جنگ سے مسائل حل نہیں ہوتے۔میرے خیال میں او آئی سی اجلاس میں جانا چاہئے لیکن پاکستان کا مطالبہ بھی درست ہے۔ماہر قانون صوفی بلال احمر نے کہا کہ پاکستان نے پائلٹ رہا کر کے انسانیت دکھائی ۔جنگ کی حالت میں قوانین مختلف ہوتے ہیں ۔میرے ،خیال میں بھارتی پائلٹ کی رہائی درست اقدام ہے اس سے دنیا کو ایک مثبت پیغام گیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنماءجنرل ر عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بھارت میں الیکشن کے باعث مودی جنگ کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش میں ہیں۔بھارت کہتا ہے ساڑھے تین سو لوگ مار دیے بھلا اس جدید دور میں بھارت جھوٹ بول کر حقائق کس طرح چھپا سکتا ہے۔بھارتی پائلٹ کی رہائی سے بھارت سے بھلائی کی توقع نہیں کی جا سکتی ان کی جانب سے شکریہ بھی نہیں بولا جائے گا اس کے لئے ظرف چاہئے۔ہندوانہ ذوہنیت کبھی مسلمانوں کو پتپتے نہیں دیکھ سکتی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv