تازہ تر ین

جاوید میانداد کا بھارتی کرکٹر گنگولی کی زہریلی باتوں پر بھرپور جواب

کراچی(این این آئی) لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے سارو گنگولی کی جانب سے ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نہ کھیلنے کی بات کو بچگانہ اور بے وقوفانہ قرار دے دیا ہے۔پلوامہ حملے کے بعد جہاں بھارتی سیاستدان کسی ثبوت کے بغیر سارا ملبہ پاکستان پر ڈال رہے ہیں وہیں بھارتی کرکٹر بھی کسی سے پیچھے نہیں، پاکستان کے خلاف زہر افشانی کرنے والوں میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بھی شامل ہیں جنہوں نے ورلڈ کپ میں پاک بھارت مقابلے ہی نہ کرانے کا مطالبہ کر ڈالا ہے۔گزشتہ روز سارو گنگولی نے آئی سی سی میں بھارتی چوہدراہٹ کے زعم میں کہا تھا کہ ورلڈ کپ میں 10 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں، تمام ٹیمیں ہی ایک دوسرے کے مدمقابل آتی ہیں، اگر بھارت ایک ٹیم کے ساتھ نہ کھیلے تو اس سے میگا ایونٹ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن اگر بھارت ورلڈ کپ میں حصہ نہ لے تو آئی سی سی کو ضرور دھچکا لگے گا۔ ذاتی طور پر میں یہ سمجھتا ہوں کہ پاکستان کو ایک بھرپور پیغام ضرور جانا چاہیے۔سارو گنگولی کی زہریلی باتوں پر لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے بھی بھرپور جواب دیا ہے، ایک انٹرویو کے دوران جاوید میانداد نے کہا کہ شائد گنگولی بھارت میں ہونے والے انتخابات میں حصہ لے کر وزیر اعلی بننا چاہتے ہیں، اسی لیے وہ اپنے ہم وطنوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایسے بیانات دے رہے ہیں، ہم بھارت کے بزدلانہ ہتھکنڈوں سے ڈرنے کے بجائے خود کو مضبوط بنانے پر توجہ دے دیں گے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے بھارتی میڈیا ، ماہرین ، اداکار اور سابق کرکٹرز کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سدھو سچا اور دلیر انسان ہے جو کھری بات ہے، گنگولی ، ہربجھن اور چند دوسرے کھلاڑ ی حق ، سچ اور انصاف کی بات نہیں کرسکتے تو پھر انہیں خاموش رہنا چاہیے، آنکھیں بند کرکے بناسوچے سمجھے پاکستان پر الزامات لگا کر ہیرو نہیں بننا چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں جادوگر اسپنر کا کہنا تھا ماضی میں بھی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشید ہوئے ہیں لیکن اس بار ہندوستانی جس طرح بنا سوچے سمجھے پلوامہ حملے کی پاکستان پر تہمت لگا کر بیان بازی کررہے ہیں وہ قابل افسوس ہے، خاص طور پر گنگولی ، ہربجھن اور چند دوسرے کھلاڑیوں کا یہ کہنا ہے کہ پاکستان سے کھیلوں کے تمام روابط ختم کردینا چاہیے، بہت تکلیف دہ بات ہے۔ یہ لوگ اگر حق ، سچ اور انصاف کی بات نہیں کرسکتے تو پھر انہیں خاموش رہنا چاہیے، آنکھیں بند کرکے بناسوچے سمجھے پاکستان پر الزامات لگا کر ہیرو نہیں بننا چاہیے۔عبدالقادر نے کہا کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی تاریخ کا سب سے بڑا تنا ہے، جس کی وجہ نریندرا مودی ہیں جنہوں نے بطور وزیراعلی بھی اپنے دور میں بے گناہ مسلمانوں جس پر مظالم ڈھائے اور اب وزیر اعظم بن کر اپنی کاموں کے بجائے پاکستان پر الزامات لگا کر عوامی ہمدردیاں حاصل کرنا چاہتے ہیں، بھارتی عوام کو چاہیے کہ وہ اس چیز کو ذہن میں رکھ کر صورت حال کو سمجھیں۔سابق کرکٹر نے کہا کہ سدھو سچا اور دلیر انسان ہے، جو کھری بات ہے، میری دعا ہے کہ انسانیت سے پپار کرنے والے اور امن کی بات کرت کرنے والے سدھو پہلے وزیر اعلی اورپھر ایک دن بھارت کاوزیر اعظم بنے۔ سدھو کی طرح اکشے کمار نے بھی حقیقت پسندی سے کام لیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv