تازہ تر ین

بھارتی سکھوں نے پاکستان پر حملہ میں ساتھ نہ دینے کا اعلان کر دیا

نئی دہلی (وائس آف ایشیا) بھارتی سکھوں نے پاکستان پر حملے کی صورت میں ساتھ نہ دینے کا اعلان کردیا، پاکستان کیخلاف کسی بھی کارروائی کیلئے ہندو شدت پسندوں کو میدان میں اتارنے کی تلقین، جبکہ خالصتان بنانے کی دھمکی بھی دے دی۔ تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں مقبوضہ کشمیر کی تاریخ میں بھارتی فوج پر ہونے والے سب سے بڑے حملے کے بعد ایک بھارتی سکھ فوجی جرنیل نے دھمکی دی تھی کہ بھارتی فوج کی سکھ بریگیڈ اکیلے ہی پاکستان پر قبضہ کر سکتی ہے۔بھارتی فوج کی ایسی مضحکہ خیز دھمکیوں پر خود بھارت کی سکھ برادری کی جانب سے بھرپور ردعمل دیا گیا ہے۔ بھارت کی سکھ برادری کے بڑوں نے پاکستان پر حملے کی صورت میں بھارتی فوج کا ساتھ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔بھارت کی سکھ برادری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی سرکاری جنگی جنون میں مبتلا ہو کر پاکستان کے ساتھ جنگ کرنا چاہتی ہے تو جنگ میں سکھوں کی بجائے شدت پسند ہندوﺅں کو جھونکے۔سکھ ایسی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ہندوستانی حکومت پاکستان پر الزامات لگانے کی بجائے سکھوں پر کیے جانے والے مظالم بند کرے۔ بھارت کی سکھ برادری کی جانب سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے کہ مودی سرکار نے سکھوں پر مظالم بند نہ کیے تو پھر سکھ برادری خالصتان بنا کر رہے گی۔ واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ہونے والے بھارتی فوج پر حملے کے دوران 44 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔ اس حملے کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر ہونے والا سب سے بڑا حملہ قرار دیا جا رہا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv