تازہ تر ین

اجے دیوگن کے بعد سلمان خان نے بھی شرمناک قدم اٹھا لیا، عاطف اسلم کیساتھ وہ کام کر دیا کہ آپ کے غصے کی انتہاءنہ رہے

ممبئی (ویب ڈیسک) پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر پاکستان کیخلاف زہر اگلنے کا سلسلہ جاری ہے اور افسوسناک امر یہ ہے کہ کھلاڑی اور فنکار بھی اس شرمناک مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔بھارت کے مختلف سٹیڈیمز سے پاکستانی کھلاڑیوں کی تصاویر اتار دی گئی ہیں اور پاکستانی فنکاروں کے بھارتی فلموں میں کام کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد سلمان خان نے اپنی فلم ”نوٹ بک“ سے پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کو بھی باہر نکال دیا ہے۔یہی نہیں بلکہ اس سے پہلے بھارتی کمپنی نے پی ایس ایل کے میچز دکھانے سے بھی انکار کیا جبکہ بھارتی ویب سائٹس نے پی ایس ایل کی کوریج اور خبریں دینے کا سلسلہ بھی بند کر دیا جس کے بعد مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگائی اور اب نامور اداکار سلمان خان بھی پاکستانی اداکاروں کے خلاف میدان میں آ گئے ہیں اور عاطف اسلم کو اپنی فلم سے باہر نکال دیا ہے۔سلمان خان نے اپنی پروڈکشن میں بنائی جانے والی فلم ’نوٹ بک‘ سے عاطف اسلم کو باہر کرتے ہوئے ان کی جگہ کسی بھارتی گلوکار کی آواز میں گانے ریکارڈ کرنے کی ہدایت کردی ہے، فلم کے گانوں کی دوبارہ سے ریکارڈنگ کا کام ایک سے 2 دن میں شروع ہوجائے گا۔واضح رہے کہ دونوں ملکوں میں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی ہندوانتہا پسندوں کے خوف سے دورہ کراچی منسوخ کرچکے ہیں جبکہ پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی ’دی کپل شرما شو‘ سے نکال دیا گیا ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv