تازہ تر ین

مارچ میں جنگ : مودی کی گیڈر بھبکی

اسلام آباد(نیٹ نیوز،ایجنسیاں)معروف صحافی اوریا مقبول جان نے دعوی کیا ہے کہ بھارت مارچ میں پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے،حملہ محدود پیمانے پر کیا جائے گا،اگر بھارت نے حملہ نہ کیا تو بے جے پی الیکشن ہار جائے گی۔تفصیلات کے مطابق 2 روز قبل پلوامہ میں بھارتی فوج پر حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 46 سے زائد فوجی ہلاک ہو گئے تاہم بھارت نے اس حملے کے فوری بعد روایتی انداز میں الزام پاکستان پر دھر دیا ۔اس موقع پر بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے واقعے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالتے ہوئے کہا کہ حملہ پاکستان کی حمایت یافتہ تنظیم کی جانب سے کیا گیا ہے۔اس موقع پر بھارتی وزیر نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہم پر یقین رکھیں کہ اس حملے کا بھرپور جواب دیا جا ئے گا۔آج بی بی سی اردو کی ایک خبر کے مطابق راجستھان کے علاقے میں بھارتی فضائیہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر فضائی مشقیں کی گئیں۔معروف صحافی اوریا مقبول جان کی جانب سے دعوی کیا ہے کہ مودی کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کی جو خبریں اور پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے وہ اپریل تک ہے۔انکا کہنا تھا کہ مودی کی صلاحیت ہے اور مجھے ڈر ہے کہ اگر اسے حملہ کرنا پڑا پاکستان پر تو وہ کر جائے گا اور یہ حملہ محدود پیمانے پر ہوگا جس کے بعد چھوٹے پیمانے پر پاک بھارت جنگ چھڑ سکتی ہے۔انکا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ حملہ مارچ تک کیا جا سکتا ہے۔دوسری جانب کستان نے بھی بھارت کی جانب سے جنگی خدشے کے پیش نظر تیاری کر لی ۔ دریں اثناءبھارت نے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لئے ایک بار پھرمنصوبہ بندی کر لی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے پلوامہ خود کش حملے کے بعد پاکستان پر سرجیکل اسٹرائیک کرنے کی تمام تجاویز کو مسترد کر دیا ہے جب کہ پاکستان سے بدلہلینے کے لئے پاکستان میں خصوصی طور پر تربیت یافتہ دہشت گرد بھیجنے کا منصوبہ بنایا ہے جو مختلف شہروں میں اہم عمارات ، ہوائی اڈوں، مساجد اور دیگر مذہبی عبادت گاہوں کو نشانہ بناسکتے ہیں۔ بھارتی ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبہ پر عملدرآمد وزیر اعظم نریندر مودی کی منظور ی کے بعد کیا جائے گا۔ علاوہ ازیںسابق وزیر اعلی جموں کشمیر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت ہر بات میں پاکستان کا نام لینے کا جنون چھوڑ دے اور اپنے گھر کو ٹھیک کرنے پر توجہ دے، جموں کشمیر میں خون خرابے کی وجہ بھارتی حکومت کا کشمیر کی طرف نا مناسب رویہ ہے۔سابق وزیر اعلی جموں کشمیر محبوبہ مفتی بھی بھارتی جنونیت کے خلاف بول پڑیں، اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہر چیز میں پاکستان کو گھسیٹنے کی بجائے اپنے گھر کو درست کرنے پر توجہ دے۔محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں خون خرابہ صرف تب بند ہو گا جب بھارتی حکومت کشمیر سے متعلق اپنے رویہ میں بہتری لائے گی، ورنہ موجودہ رویہ صورتحال کو مزید خراب کرے گا اور قوم کو مزید تقسیم کر دے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv