تازہ تر ین

دہشت گرد بھارت میں بھی موجود، پلوامہ واقعہ کا الزام پاکستان پر لگانا درست نہیں: اکشے کمار

ممبئی(آن لائن) بالی ووڈ کے خطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کا کہنا ہے کہ دہشتگردی تو بھارت میں بھی موجود ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارخطروں کے کھلاڑی اکشے کمار کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ جب بھی دہشتگردی کا زکر ہوتا ہے تو نام پاکستان کا آتا ہے جس پراکشے کمارنے کہا کہ ایسا بالکل بھی نہیں ہے۔اداکارنے کہا کہ دہشتگردی تو بھارت سمیت مختلف ممالک میں بھی موجود ہے۔ دہشت گردی کبھی بھی ملک میں نہیں ہوتی بلکہ دہشتگردی تو ملک میں موجود کچھ لوگ پھیلاتے ہیں۔واضح رہے کہ اس وقت پورے بھارت میں پلوامہ خودکش حملے سے متعلق پاکستان پر الزام عائد کیا جارہا ہے جس کی پاکستان کی جانب سے سختی سے تردید کی جاچکی ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv