تازہ تر ین

سعودی عرب کا پاکستانیوں کے لئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)سعودی سفارت خانہ نے پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق سعودی سفارت خانہ نے پاکستانیوں کیلئے وزٹ ویزا کی فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔ جس کا اطلاق 15 فروری سے ہوگا۔سعودی سفارت خانے کے اعلامیے کے مطابق سنگل انٹری وزٹ ویزا فیس 2 ہزار سے کم کرکے 338 سعودی ریال جب کہ ملٹی پل انٹری وزٹ ویزا فیس 3 ہزار سے کم کرکے 675 سعودی ریال کردی گئی ہے۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 17 فروری کو 2 روزہ دورے پر پاکستان آرہے ہیں، اور اس دوران دونوں ملکوں کے مابین 9 اہم معاہدے اور یاداشتوں پر دستخط ہوں گے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv