تازہ تر ین

ماڈل ایان کی عدالت میں عدم پیشی ملزمہ کے اثاثے کی تفصیل طلب

راولپنڈی (این این آئی) راولپنڈی کی کسٹمز عدالت نے ملزمہ کی عدم حاضری پر ایک بار پھر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ ملزمہ کبھی عمان اور کبھی دوبئی جاتی ہے عدالت پیش کیوں نہیں ہوتی ۔جمعہ کو ماڈل آیان علی کیس کی سماعت کسٹمز عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے کی ۔سماعت کے دور ان عدالت کا ملزمہ کی عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملزمہ کے تمام اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں جوبحق سرکار ضبط کئے جائیں گے۔ سماعت کے دور ان وکلاءاور جج کے مابین دلچسپ مکالمہ ہوا۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ تین سال ہو گئے ملزمہ عدالت پیش نہیں ہوئی۔وکیل ملزمہ نے کہاکہ میری موکلہ کی طبیعت ناساز ہے اس وجہ سے پیش نہیں ہو رہی۔وکیل ملزمہ نے کہا کہ مارچ تک کا وقت دے دیں موکلہ واپس آ جائیگی۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزمہ کبھی عمان اور کبھی دوبئی جاتی ہے عدالت پیش کیوں نہیں ہوتی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv