اسلام آباد:(ویب ڈیسک) شہراقتدارمیں ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی آمد کے پیش نظراسلام آباد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمیشنرنے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا۔پابندی کا اطلاق 16 فروری سے 17 فروری تک ہوگا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔