تازہ تر ین

سعودی عرب کا دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کیلئے فنڈز دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(ویب ڈیسک) سعودی عرب نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم منصوبوں کے لیے فنڈز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس حوالے سے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان میں ایم او یو پر دستخط ہوں گے جس میں بجلی کے 5 منصوبوں کیلئے ایک ارب 20 کروڑ 75 لاکھ ریال کے ایم او یو پر دستخط ہوں گے، سعودی فنڈ فار ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایم او یو کی سمری کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کو حاصل دستاویزات کے مطابق دیامر بھاشا ڈیم کیلئے 37 کروڑ 50 لاکھ سعودی ریال، مہمند ڈیم کیلئے 30 کروڑ اور شونتر منصوبے کیلئے 24 کروڑ 75 لاکھ ریال ملیں گے۔جب کہ جامشورو پاور پراجیکٹ کیلئے 15 کروڑ 37 لاکھ اور جاگران ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 13 کروڑ 12 لاکھ ریال فراہم کیے جائیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv