تازہ تر ین

حج پالیسی 2019 کا اعلان ، بغیرقربانی کے اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے ہوں گے

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت نے حج پالیسی 2019 کا اعلان کردیا جس کے بعد حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق حکومت نے حج پالیسی 2019 کا اعلان کردیا۔ حج پالیسی کے تحت رواں برس ایک لاکھ 84 ہزار210 پاکستانی فریضہ حج ادا کرسکیں گے۔ جنوبی ریجن کیلیے حج اخراجات بغیرقربانی 4 لاکھ 26 ہزار975 روپے، شمالی ریجن کیلیے اخراجات بغیر قربانی 4 لاکھ 36 ہزار975 روپے ہوں گے۔حج پالیسی کے تحت سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 7 ہزارافراد حج کرسکیں گے، حج پالیسی نجی اسکیم کےتحت 71 ہزار610 پاکستانی حج کرسکیں گے جب کہ حج پالیسی حج درخواستیں 25 فروری سے 6 مارچ تک وصول کی جائیں گی اوردرخواستوں کی قرعہ اندازی 8 مارچ کوہوگی۔حج پالیسی کے تحت رواں سال کسی کومفت حج نہیں کروایا جائے گا، حج پالیسی مشین ریڈیبل پاسپورٹ، قومی شناختی کارڈ، میڈیکل سرٹیفکیٹ لازم ہوگا اور پاسپورٹ، شناختی کارڈ کی کم ازکم میعاد 10 فروری 2022 تک ہو۔حج پالیسی نجی حج اسکیم کا جائزہ بھی وزارت مذہبی امورلے گی، حج پالیسی 80 سال سے زائد عمرکے افراد کیلیے 10 ہزارحج کوٹہ ہوگا، حج قرعہ اندازی میں مسلسل 3 سال سے ناکام رہنے والوں کیلیے بھی کا 10 ہزارکوٹہ محنت کشوں اورکم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کیلیے 500 سیٹیں مختص کی گئیں جب کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کو 5 ہزارکا اضافی کوٹہ دیا گیا ہے۔حج پالیسی سعودی کوٹہ نئی رجسٹرڈ نان کوٹہ ہولڈرکمپنیوں کو دیا جائے گا، حج کے لیے کسی بھی عمرکی خاتون کے ساتھ محرم کا ہونا لازم ہے، حج پالیسی 50 فیصد عازمین حج کوبراہ راست مدینہ منورہ پہنچایا جائے گا۔ سرکاری اسکیم کے تحت قربانی کےلیے 19451 روپے الگ دینا ہوں گے ، ہرحاجی کوواپسی پر5 لیٹرآب زم زم ایئرپورٹ پرفراہم کیا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv