تازہ تر ین

پاکستان میں موٹر سائیکلوں کی قیمت ایک سال کے اندر کتنی بڑھ گئی ؟دیکھئے خبر

کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان میں ایک سال کے دوران متوسط طبقے کی سواری موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کو قرار دیا جا رہا ہے۔نجی ٹی وی  کے مقابلے روپے کی بے قدری نے جہاں مختلف اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کیا وہیں متوسط طبقے کی سواری سائیکلیں بھی 36 ہزار روپے تک مہنگی ہو گئیں۔ ایک سال کے دوران سوزوکی کمپنی نے 150 سی سی موٹر سائیکل کی قیمت 24 ہزار روپے اضافے سے 2 لاکھ 43 ہزار روپے کر دی۔یاماہا کمپنی نے 125 جی موٹر سائیکل کی قیمت 10 ہزار 600 روپے اضافے سے 1 لاکھ 44 ہزار 500 روپے جبکہ ہنڈا کمپنی نے سی بی 125 ایف موٹر سائیکل کی قیمت 36 ہزار روپے اضافے سے 1 لاکھ 62 ہزار 500 روپے کر دی۔موٹر سائیکل ڈیلرز کے مطابق روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب ایک سال کے دوران موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv