کیلی فورنیا(ویب ڈیسک ) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر یوربا لنڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر یوربا لنڈا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے، طیارہ رہائشی علاقے میں گرا جس کے باعث 2 گھروں میں آگ لگ گئی جس کو فائر بریگیڈ نے فوراً بجھادیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔فیڈرل ایوی ایشن حکام کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سیسنا فور ون فور اے میں صرف پائلٹ سوار تھا، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جب کہ طیارہ گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔