تازہ تر ین
maryam

مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری بارے چونکا دینے والا انکشاف

لاہور(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فواد چوہدری صاحب کی زندگی کا سسپنس یہ ہے کہ ان کی باقی کی زندگی کون کون سی پارٹی میں گزرے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جتنا ظلم عوام پر ہو رہا ہے اس دیکھتے ہوئے عمران صاحب فیصلہ کریں کہ اُنہیں اپنی باقی زندگی کس ملک میں گزارنی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عوام آپ سے نوازشریف کے بارے میں بیان نہیں سُننا چاہتے ، عوام کو بتائیں کہ 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں کب دیں گے۔نواز شریف کو یاد کرنا چھوڑیں اور یہ بتائیں کہ اجلاس میں نواز شریف اور شہباز شریف کے کتنے پروجیکٹس کی تختیاں بدلنے کا فیصلہ ہوا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان یہ بتائیں کہ لاہور اور ملتان موٹر وے اور ایسٹرن بائی پاس لاہور کا افتتاح کب کریں گے جو کب سے تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ افسوس عوام کی طرح آپ کے پاس بھی وفاق میں سوائے نوازشریف اور پنجاب میں سوائے شہباز شریف کو یاد کرنے کے علاوہ کوئی چارہ بھی نہیں ہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv