تازہ تر ین
khursheed shah

حکومت گرائیں گے یا نہیں ،خورشید شاہ نے حقائق واضح کردیئے

سکھر(ویب ڈیسک) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہےکہ ان کی جماعت حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں ہے۔سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ جس کیس میں کچھ ہوسکتا تھا اس میں نواز شریف کو چھوڑ دیا گیا اور جس کیس میں سزادی گئی وہ کیس ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے انہیں ضمانت مل جائے گی، عدالت انہیں چھوڑتی ہے تو ان کا حق ہے۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہم حکومت گرانے کے موڈ میں نہیں ہیں، لہٰذا حکومت نہیں گرائیں گے، ہم نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں، پاکستان کا بھلا جمہوریت میں ہے، پاکستان اس لیے تباہ و برباد ہوا کہ اس ملک میں جمہوریت تھی ہی نہیں۔شیخ رشید سے متعلق سوال پر پی پی رہنما نے کہا کہ شیخ رشید کو کون سنجیدہ لیتا ہے؟



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv