تازہ تر ین
updates

وزیر اعظم حسین لوائی اور اے جی مجید بارے برہم ، وجہ کیا بنی؟

لاہور(ویب ڈیسک)منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں قید سمٹ بینک کے صدر حسین لوائی اور اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کے صاحبزادے عبدالغنی مجید کو اڈیالہ سے کراچی کی ملیر جیل منتقل کرنے کے حکم پر وزیراعظم عمران خان برہم ہوگئے، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے حکمنامہ جاری کرنے کے بعد واپس لے لیا۔ واضح رہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے درخواست کی تھی کہ حسین لوائی اور عبدالغنی مجید کے خلاف بینکنگ کورٹ کراچی میں کیس چل رہا ہے، لہذا ان کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے ملیر جیل کراچی منتقل کرنے کا حکم جاری کیا جائے اور کیس مکمل ہونے تک کراچی ہی میں رکھا جائے۔اس کے جواب میں محکمہ داخلہ پنجاب نے 31 جنوری کو دونوں ملزمان کو ملیر جیل کراچی منتقل کرنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔ تاہم وزیراعظم عمران خان کی لاہور آمد پر جب یہ بات اُن کے علم میں آئی تو انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ قانون کے مطابق عمل کیا جائے، جس پر محکمہ داخلہ پنجاب نے اپنا جاری کردہ حکم نامہ واپس لے لیا۔



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv