تازہ تر ین

سانحہ ساہیوال کی انکوائری سکاٹ لینڈ یارڈطرزپر کی جائے،چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میںگفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار عبدالباسط خان نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال ایک خاندان کو بے رحمی کیساتھ مارا گیا، ملزم اپنی جان بچانے کے لیے حقائق مسخ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ماضی کے پولیس مقابلوں پر شبہات ہونے لگے ہیں۔ سانحہ ساہیوال کی سکارٹ لینڈ یارڈ طرز کی جوڈیشل انکوائری ہوگی تو ہی نیا پاکستان بنے گا۔پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی دنگل کا میدان لگتی ہے کہ شیخ رشید کے بعد رانا ثنااللہ اور سعد رفیق نے بھی رکن بننے کی خواہش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کی جانب سے شیخ رشید کو رکن منتخب کرانے پر تشویش ہے۔ پی اے سی چاہے تو بے قاعدگیوں پر ٹانگ سکتی ہے، مگر آج تک ایسا نہیں ہوا۔ جیل والوں کی مشکل آسان ہوجائے اگر جاتی عمرہ کو سب جیل قرار دے دیا جائے۔ کالم نگار ضمیر آفاقی نے کہا کہ پولیس انصاف کی بنیادی اینٹ ہے، ٹھیک ہوجائے تو معاشرے میں انصاف آئیگا۔سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی کے رویہ سے لوگ خوفزدہ ہیں۔اداروں کی بدنیتی ہے کہ ایف آئی آر میں پکڑے گئے ملزمان کو نامعلوم لکھا گیا۔ تحفظ کا مطلب یہ نہیں کہ آپ شہریوں پر حملہ کر دیں۔پاکستان کی حکومت اور اپوزیشن کی سیاست غیر سنجیدہ ہے۔ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی کامیابیاں واضح ہیں۔ کھیل اور ثقافتی تقریبات میں اضافہ سے ہم نارمل معاشرہ کی طرف جا سکتے ہیں۔ تجزیہ کار میاں افضل نے کہا کہ سانحہ ساہیوال سی ٹی ڈی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے کہ انہوں نے دن میں کبھی کوئی آپریشن نہیں کیا۔ مرنے کے بعد دہشتگرد ثابت کرنا کہیں کا قانون نہیں ۔ سوشل میڈیا نے سی ٹی ڈی کے کارنامے کو بے نقاب کیا ورنہ کامیاب کاروائی قرار دیدی جاتی۔شہباز شریف کو عمران خان نے پی اے سی کا چیئرمین نہیں بنایا۔آج 450افراد نے نواز شریف سے ملاقات کی، بڑے بڑے نام لائنوں میں میاں نواز شریف کے دیدار کے لیے کھڑے تھے۔نواز شریف نے ایک گھنٹہ اپنی فیملی سے دکھڑے روئے اور کہا کہ بہت جلد آپکے پاس ہوں گا۔کالم نگار آغا باقر کا کہنا تھا کہ سانحہ ساہیوال کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے۔معاملہ اٹھایا نہ جاتا تو دب جاتا۔جب پی اے سی کے پہرے لگتے ہیں تو بیوروکریٹس کی نیندیں اڑ جاتی ہیں۔نہ ہم سیاست میں سنجیدہ ہیں نہ قانون کے نفاذ میں اور نہ کھیل کے میدان میں ورنہ نتائج کچھ اور ہوتے۔کھیل اور سیاست میں ہمیں صرف ایکٹر نظر آتے ہیں، اب اس ملک میں سنجیدگی کی ضرورت ہے تاکہ قوم کو اٹھایا جاسکے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv