تازہ تر ین

شیخ رشید پی اے سی میں گئے تو ہنگامے ہوں گے: کامران مرتضیٰ،وزیر اعظم اپنے وعدے پورے کریں انہیں سیاسی مظلوم نہیں بننے دینگے: لطیف کھوسہ،کشمیر بھارت کا اندرونی مسئلہ پاکستان کچھ بھی کہے فرق نہیں پڑتا، اوماشنکر، کی چینل ۵ کے پروگرام ” نیوز ایٹ 7 “ میں گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماءماہر قانون لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ۔تحریک انصاف ابھی تک کنٹینر کی سیاست سے باہر نہیں آئی۔وزیراعظم کو چاہئے اب وعدے پورے بھی کریں،حکومت کے اتحادی بھی ان سے ناراض ہیں۔ ہم کچھ نہیں کریں گے نہ ہی ہم تحریک انصاف کو سیاسی مظلوم بننے دیں گے۔ چینل فائیو کے پروگرام” نیوز ایٹ سیون“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں جمہوری رویوں کا فقدان ہے۔ پراڈکشن آڈر پارلیمنٹ کے ارکان کا استحقاق ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کو وسیم اکرم سے نہیں ملانا چاہئے وسیم ماضی کے ایک عظیم کرکٹر ہیں۔ماہر قانون کامران مرتضی نے کہا کہ لگتانہیں پی اے سی اپنا کام بہتر طور پرکر پائے گی شیخ رشید کو ممبر بنانے سے ہنگامے بڑھیں گے کارروائی متاثر ہوگی۔لگتا ہے شیخ رشید حکومت چلانا نہیں اپنی ہی حکومت گرانا چاہتے ہیں۔اسمبلیوں کے ممبران کوقانون سازی کرنی چاہئے یہی ان کا کام ہے۔ساہیوال واقعے کی تفتیش ہونی چاہیے تاکہ حقائق سامنے آئیں تاخیر سے کیس خراب ہو گا۔سینئر بھارتی صحافی اوما شنکر کشمیربھارت کا اندرونی مسئلہ ہے۔پاکستان کچھ بھی کہے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ایک طرف امن کی بات کی جاتی ہے دوسری طرف پاکستان کشمیر میں مداخلت بھی کرتا رہا ہے جو بھارت کو منظور نہیں۔میں ہندوستانی ہوں اور ہندوستان کی ہی بات کروں گا۔گفتگوکے دوران بھارتی صحافی کشمیر میں آزادی کی جنگ لڑنے والوں کو دہشت گرد ہونے کا راگ ہی الاپتے رہے جب ان سے پوچھا گیا آزادی کے لئے لڑنے والے دہشت گرد کیسے ہوئے سکتے ہیں تووہ واضح جواب دینے کے بجائے سیخ پا ہو گئے اور صحافتی اصول بھول کر” ساڈا کاں تے چٹاں ای اے“ پر بضد نظر آئے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv