تازہ تر ین

فیصلہ کن ون ڈے؛ ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری

کیپ ٹاون(ویب ڈیسک ) ون ڈے سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن میچ میں پاکستان کے 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے، پروٹیز نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے مزید 94 رنز درکار ہیں۔کیپ ٹاو¿ن میں کھیلے جارہے میچ میں جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیتا اور پہلے مہمان ٹیم کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 240 رنز بنائے۔قومی ٹیم کی جانب سے امام الحق اور فخرزمان نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ڈیل اسٹین نے امام الحق کا سفر تیسری اوور میں ہی تمام کردیا، وہ صرف 8 رنز ہی بناسکے،بابراعظم اور فخرزمان کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 56 رنز کی شراکت قائم کی، بابراعظم کو 24 رنز پر پری ٹوریئس نے بولڈ کردیا جس کے بعد محمد حفیظ بیٹنگ کے لیے آئے لیکن ان کی اننگز بھی 17 رنز تک محدود رہی تاہم فخرزمان نے گراو¿نڈ کے چاروں اطراف شاندار اسٹروکس کھیلتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی مگر وہ اپنی اننگز کو سنچری میں نہ بدل سکے اور 70 رنز پر وکٹ گنوا بیٹھے۔شعیب ملک اور محمد رضوان نے انتہائی سست رفتاری سے بیٹنگ کی لیکن اس کے باوجود رضوان اپنی وکٹ نہ بچاسکے اور 30 گیندوں پر صرف 10 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے جب کہ شعیب ملک بھی 31 رنز پر ہمت ہار بیٹھے۔ شاداب خان نے عماد وسیم کے ساتھ ملکر اسکور بورڈ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی لیکن شاداب بھی 19 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جب کہ 221 کے مجموعے پر محمد عامر 6 رنز بنا کر بولڈ ہوگئے۔ا?ل راو¿نڈرعماد وسیم نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے صرف 31 گیندوں پر 47 رنز بنا کر مجموعے کو 240 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، وہ اور شاہین شنواری ناٹ ا?و¿ٹ پویلین لوٹے۔پروٹیز کی جانب سے اینڈیل پہلوک وایو اور پری ٹوریئس نے 2،2 جب کہ ڈیل اسٹین اور ویان ملڈر اور رباڈا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv