تازہ تر ین

2019؛ بالی ووڈ میں سنجے دت کا سال

ممبئی(ویب ڈیسک) سنجو بابا کے مداحوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ 2019 میں سنجے دت کی ایک دو نہیں پوری 6 فلمیں ریلیز ہورہی ہیں۔بالی ووڈ میں جہاں شاہ رخ، سلمان اورعامر خان نے سال میں صرف ایک یا دوفلمیں دینے کا فارمولا اپنایا ہوا ہے وہیں بالی ووڈ کے سنجو بابا رواں سال 6 فلمیں دینے کی تیاریوں میں ہیں۔تین برس قبل جیل سے رہا ہونے کے بعد سنجے دت کی صرف دو فلمیں”بھومی“ 2017 میں اور”صاحب بیوی اور گینگسٹر3“ 2018 میں ریلیز ہوئی تھیں، لیکن یہ دونوں فلمیں باکسآفس پر خاص کامیابی حاصل نہیں کرسکیں۔ تاہم گزشتہ برس ریلیز ہونے والی فلم ”سنجو“ نے سنجے دت کے کیریئرکو ایک بار پھرآگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا، گو کہ اس فلم میں سنجے دت کے بجائے رنبیر کپور نے مرکزی کردار ادا کیا تھا لیکن فلم”سنجو“ کا منابھائی کی شخصیت کے تاثر کو بہترکرنے میں بہت بڑا ہاتھ ہے۔اور اب سنجے دت بالی ووڈ کے سب سے مصروف اداکار بن گئے ہیں جن کی رواں سال 6 فلمیں”پرستھانم“، ”تربوز“،”پانی پت“، ”شمشیرا“، ”سڑک2“ اور ”کلنک“ ریلیز کی جائیں گی۔ ان فلموں میں سنجے دت سیاستدان، آرمیآفیسر اور افغانی کنگ کے کرداروں میں نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جیل سے رہا ہونے کے بعد سنجے دت کے رویے میں کافی تبدیلی آئی ہے وہ پہلے سے زیادہ دوستانہ اوراپنے کام کو لے کر سنجیدہ ہوگئے ہیں اس کے علاوہ وہ کوشش کرتے ہیں کہ سیٹ پر دوستانہ ماحول بنا رہے۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv