اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قانونی طورپر بالکل درست ہے ایسے فیصلوں سے عملی صورتحال میںکوئی تبدیلی نہیں ہوگی ۔ ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کا فیصلہ قانونی طورپر مکمل درست ہے ضمانت کی منسوخی کیلئے غیر معمولی وجوہات درکار ہوتی ہیں لیکن ایسے فیصلوں سے عملی صورتحال میں کوئی تبدیلی بھی نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوچکی ہے مسلم لیگ (ن) اہم سیاسی جماعت ہے انہیں نئی قیادت منتخب کرنی چاہیے۔ واضح رہے آج سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ نے نیب کی جانب سے دائر اپیلوں پرسماعت کی۔سپریم کورٹ نے نیب کی اپیلوں کو خارج کرتے ہوئےاسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔
































