ممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنے گھر میں اداکار ارجن کپور اور ان کے والد پروڈیوسر بونی کپور کے داخلے پر پابندی لگادی ہے۔بھارتی میڈیا میں بونی کپور کے بیٹے ارجن کپور اورسلمان خان کی سابق بھابھی ملائکہ اروڑا خان کے درمیان نزدیکیوں کی خبریں گرم ہیں، دونوں کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھے گئے ہیں، تاہم سلمان خان کو ارجن کپور کا اپنی سابق بھابھی کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے گھومنا پسند نہیں، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پہلے تو بونی کپور کی فلموں میں کام کرنے سے انکار کیا بعد میں ارجن کپور اور بونی کپور کی اپنے گھر میں داخلے پر بھی پابندی لگادی۔واضح رہے کہ ماضی میں سلمان خان کی منہ بولی بہن ارپیتا خان اورارجن کپور کے درمیان تعلقات تھے لیکن یہ رشتہ ختم ہوگیا جس کے بعد ارجن کپور اور سلمان خان کے چھوٹے بھائی ارباز خان کی اہلیہ ملائکہ اروڑا کے درمیان دوستی ہوگئی اور دوستی کا یہ رشتہ اتنا آگے بڑھا کہ دونوں کی شادی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔