ممبئی(ویب ڈیسک) ناموربالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں سال جون میں منگنی کریں گے۔بالی ووڈ کی ایک اورخوبصورت جوڑی رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی منگنی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی رواں سال جون میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنا کر ہمیشہ کے لیے ایک ہوجائے گی۔ میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق رنبیرکی والدہ نیتو کپور کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا جلد سے جلد منگنی کرلے۔رنبیرکپور اپنی والدہ کے بہت قریب ہیں لہٰذا یہ بھی کہا جارہا ہے کہ شاید نیتو کپور رنبیر کو شادی سے پہلے کی رسم ’روکے‘ کے لیے بھی منالیں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ کپورفیملی کے کچھ زیادہ ہی قریب آگئی ہیں، انہوں نے سال نو بھی نیویارک میں رنبیر کے گھر والوں کے ساتھ منایا تھا۔