نئی دلی(ویب ڈیسک) طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرنے والے بھارت کے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں مذاکرات ہماری شرائط پر ہوں گے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے افغان طالبان سے مذاکرات کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر افغانستان میں بھارت کے مفادات ہیں تو دیگر ممالک کی طرح بھارت کو بھی طالبان سے مذاکرات کرنے چاہیے اور ہمیں کسی نہ کسی طرح ان مذاکرات کا حصہ بننا چاہیے۔بھارتی آرمی چیف نے کشمیر کے حوالے سے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر جگہ کے لیے الگ پالیسی ہوتی ہے اور ہر جگہ ایک ہی پالیسی نہیں چلائی جاسکتی لہذا طالبان سے تو مذاکرات ہوسکتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں مذاکرات صرف ہماری شرائط پر ہی ہوں گے۔