کراچی(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کو لاہور طلب کرلیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی اور کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کے درمیان جمعے کو لاہور میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان ٹیم کی دورہ جنوبی افریقا میں کارکردگی،ڈومیسٹک کرکٹ اور دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے سبب ان دنوں بورڈ پر خاصا دباﺅ ہے،البتہ فوری طور پر کسی بڑے فیصلے کا امکان نہیں ہے،ذرائع کے مطابق محسن خان نے تصدیق کی کہ جمعے کو چیئرمین بورڈ سے ملاقات ہو گی البتہ یہ بتانے سے گریز کیا کہ اس دوران کیا بات ہونی ہے۔