ممبئی(ویب ڈیسک) بھارتی ٹی وی کے مقبول ڈرامے ’بِدائی سپنا بابل کا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ سارہ خان نے ہونٹوں کی سرجری کراکے اپنی شخصیت ہی بدل ڈالی۔ڈراما سیریل ’بدائی‘ میں معصوم لڑکی کے کردار نے سارہ خان کوراتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچادیا تھا تاہم ’بدائی‘ کے بعد سارہ کا کوئی اور قابل ذکر پراجیکٹ منظر عام پر نہ آسکا۔ انہوں نے پاکستانی ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔سارہ خان آج کل متنازعہ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے حوالے سے خبروں میں ہیں اور اب ان کی انسٹاگرام پر حال ہی میں شیئر کی گئی تصویر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے اپنے ہونٹوں پر سرجری کرائی ہوئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سرجری کرانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ایک صارف نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کیا سرجری خراب ہوگئی ہے؟