لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”لائیو ایٹ 7“ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ شریف خاندان کیخلاف س طرح احتساب کورٹس سے فیصلے آرہے ہیں اعلیٰ عدلیہ میں سماعت جاری ہے نظر آرہاہے کہ اس کی سیاست کا سورج غروب ہوچکا ہے، شریف خاندان اب پارٹی بچانے کیلئے عدالتوں میں جارہاہے، شہبازشریف کیخلاف بھی ریفرنسز کررہے ہیں، انکا مستقبل بھی تاریک ہے، سپریم کورٹ سے بلاول کو معصوم قرار دیا جانا اہم ہے، پنجاب میں پی پی بلاول کی قیادت میں مضبوط ہورہی ہے، بلاول عمران خان کے متبادل کے طور پر ابھر کر سامنے آئینگے، آئندہ سیاست میں انکا کردار بڑا اہم ہوگا، سیاسی رہنما اور قانون دان احمد رضا قصوری نے کہا کہ نوازشریف کیخلاف احتساب ججز نے بڑے جامع فیصلے لکھے ہیں ، اگر ان فیصلوں میں کوئی قانونی سقم رہ گیا تو اس سے نواز کے وکیل ضرور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرینگے، 2019کا سال سیاست میں فیصلہ کن ہوگا، پیپلزپارٹی کے سینئر راہنما چوہدری منظور نے کہا کہ حکومت محض شور مچا کر کام چلانے کی کوشش کررہی ہے، عوام کو روزگار دینے کی بجائے چھینا جارہاہے، غریب کا جینا محال کردیاگیاہے، دوسرا منی بجٹ لارہے ہیں جس میں مزید ٹیکس لگائے جائینگے، عمران خان نے تبدیلی لانے کا جو وعدہ کیا تھا وہ اب قوم اپنی آنکھوں سے دیکھ رہی ہے ، سیاست میں شائستگی ختم ہوگئی، دفاعی تجزیہ کار رحیم اللہ یوسفزئی نے کہا کہ طالبان افغان حکومت سے بات کرنے کو تیار نہیں، ان کا صر ف یہ تقاضا ہے کہ افغانستان سے غیر ملکی افواج واپس جائیں، امریکہ طالبان مذاکرات میں تعطل آیا ہے تاہم بات چیت ختم نہیں ہوئی، ممکن ہے مذاکرات پر شروع ہو جائیں ، جنگ بندی کافی الحال کوئی فیصلہ نہیںہوا اس لئے جنگ وہاں جاری رہیگی، افغان حکومت میں بھی اختلاف نظر آتا ہے ، گلبدین حکمت یار کا موجودہ حالات میں کوئی کردار نہیں ہے۔