تازہ تر ین

حکیم سعید کا 99 واں یوم پیدائش آج

احمدیار(صباح نیوز ) سابق گورنر، نامور طبیب مصنف اور سماجی رہنماءحکیم محمد سعید کا 99واںیوم پیدائش آج 9 جنوری بروز بدھ کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی حکیم محمد سعید9 جنوری1920 کو دہلی میں پیداہوئے تھے وہ پاکستان کے ایک مایہ ناز طبیب تھے شعبہ حکمت میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں طب و حکمت ،عالمی ادب کے تراجم ،اسلام اوردیگر موضوعات پرا نہوںنے 200سے زائد کتب تصنیف کیں ان کی شاندار خدمات کے صلہ میں1966میں ستارہ امتیاز اور2000میں نشان امتیاز سے بھی نوازا گیاحکیم محمد سعید صدر پاکستان کے طبی مشیر اور صوبہ سندھ کے گورنر کے عہدے پر بھی فائز رہے ۔ انہیں بچوں سے بے پناہ محبت تھی وہ بچوں کے رسالے نونہال سے اپنی شہادت تک منسلک رہے حکیم محمد سعید17 اکتوبر1998 کو کراچی میں فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے ۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv