تازہ تر ین

ہر ضلع میں بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہیں بنائیں گے ، وزیر اعلیٰ پنجاب کا دبنگ اعلان

لاہور (خبرنگار) پنجاب حکومت نے صوبے کے ہر ضلع میں سڑکوں پر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہیں بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مرحلہ وار پروگرام کے تحت ہر ضلع میں پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی اور ان پناہ گاہوں کی تعمیر سے بے گھر افراد کو شدےد سردی مےں کھلے آسمان تلے نہیں سونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر سونے والے افراد کو چھت اور کھانا فراہم کرکے ریاست اپنی ذمہ داری پوری کر رہی ہے اور انسانیت کی فلاح و خیر خواہی کےلئے خدمات سرانجام دینا ہماری حکومت کی ترجیحات میں اولین ہے اور وزیر اعظم عمران خان ہمہ وقت معاشرے کے عام طبقے کی فلاح اور بھلائی کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہتحریک انصاف عام آدمی کی فلاح و بہبود کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ معاشرے کے پسے ہوئے افراد کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور فرض بھی اور ایسے افراد سے حسن سلوک اور صلہ رحمی کا درس دین اسلام بھی دیتا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت صلہ رحمی کو فروغ دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے اور پناہ گاہ جیسے فلاحی منصوبے بنانا اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ معاشرے کے پسے ہوئے افراد کی مدد کرنا ہی صلہ رحمی ہے۔ صلہ رحمی اور حسن سلوک معاشرے میں محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کا موثر ذریعہ ہے اور اس سے انسانی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوتی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر لاہور اور راولپنڈی میں سڑکو ںپر سونے والے افراد کیلئے پناہ گاہوں کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور میں ذاتی طور پر پناہ گاہوں کے تعمیر کے منصوبے کی نگرانی کر رہا ہوں۔لاہور میں پناہ گاہوں کا منصوبہ جلد مکمل ہوگا اور میں نے اس ضمن میں خود دورہ کرکے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی ہیں۔پناہ گاہوں کی تعمیر کا مقصد سڑکوں پر سونے والے افراد کو موسم کی سختیوں سے بچا کر چھت اور کھانا فراہم کرنا ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت لاہور میں تعمیر ہونے والی پناہ گاہیں سٹیٹ آف دی آرٹ ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے عارضی پناہ گاہوں کا انتظام کرکے سڑکوں پر سوئے افراد کو چھت کی سہولت فراہم کر دی ہے جبکہ پناہ گاہوں مےں قیام کرنے والے افراد کو بروقت رات کا کھانا اورناشتہ فراہم کےا جا تا ہے ۔عارضی پناہ گاہوں میں مفت علاج کی سہولت بھی مہیا کی گئی ہے جبکہ سڑکوں پر سوئے افراد کو عارضی پناہ گاہوں میں لانے کیلئے ٹرانسپورٹ بھی شروع کی گئی ہے۔انہو ںنے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی انقلابی سوچ سے رہنمائی لیتے ہو ئے عوام کی تقدیر بدلیں گے اور معاشرے کے پسے ہوئے افراد کو ان کا حق لوٹائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ آفس میں ملاقات کی۔وسیم اختر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو اوور سیز پاکستانیوں کی فلاح وبہبو د کےلئے اٹھائے جانے والے اقدامات خصوصاً او پی سی ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے متعلق آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کےلئے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ عثمان بزدار نے اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف فراہم کرنے پر او پی سی کی کاوشوں کی تعریف کی۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv