لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) چینل فائیو کے پروگرام ”نیوز ایٹ 7“ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا اعلیٰ عدلیہ کے کندھوں پر بندوق رکھ کے سیاسی کھیل کھیلنا ایک بھول ہے حکومت نے 172لوگوں کے نام ای سی ایل میں ڈال کر ہیجانی کیفیت برپا کردیا ہے دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوا۔ تحریک انصاف جمع خاطر رکھے اس کی بھی اسی طرح باری آئے گی یہ بھی قابو آئینگے یہ جتنے دودھ کے دھولے ہیں سب جانتے ہیں۔ سابق گورنر محمد زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف نے 22سال جدوجہد اسی لئے کی کہ چوہان اور فواد چودھری کو آگے لانا ہے۔ فواد چودھری سے اس لئے اختلاف رکھتا ہوں کہ جھوٹ بولتے ہیں بڑے بڑے ایشوز پر ایک دن ایک بات دوسرے دن دوسری بات کرتے ہیں بچگانہ رویہ اپنا رکھا ہے۔ سابق پراسیکیوٹر نیب راجہ عامر عباس نے کہا کہ نوازشریف کی ضمانت کیخلاف کیس سپریم کورٹ میں ہے اگر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا گیا تو دوسرے کیس میں بھی ضمانت ہوجائے گی اگر کالعدم قرار دیا گیا تو ضمانت نہیں ملے گی العزیزیہ کا کیس زیادہ مضبوط نظر آتا ہے۔ نوازشریف کے تینوں کیسز میں سزائیں ساتھ چلیں گی۔ آج تک حکومت ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے کی ہے اس لئے احتساب تو انہی کا ہونا ہے۔ دفاعی تجزیہ کار جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا کہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کا چانس نظر نہیں آتا۔ بھارت میں الیکشن قریب ہیں اور بدقسمتی سے وہاں بھی پاکستان دشمنی پر ووٹ لیا جاتا ہے اس لئے مذاکرات نہیں ہونگے۔ وزیراعظم عمران خان نے کشمیر کے مسئلہ پر واضح موقف دیا ہے بھارتی قیادت میں دور اندیشی نظر نہیں آتی۔ ان میں چند دور اندیشی لیڈر ہیں جو مودی حکومت کو کررہے ہیں کہ آپ کشمیر کو کھو رہے ہیں باقی زیادہ تر لیڈروں نے آنکھیں بند رکھی ہیں۔
































