تازہ تر ین

لاہور میں سرکاری اراضی پر تعمیر کھوکھر پیلس خالی کرانے کا حکم

لاہور(ویب ڈیسک) سپریم کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کوکھوکھر برادران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے سرکاری اراضی پر ان کا تعمیر کردہ کھو کھر پیلس بھی خالی کرانے کا حکم دیا ہے۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں شہریوں کی جائیدادوں پر مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کھو کھر برادران کے قبضوں کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی تو افضل کھوکھر اور سیف الملوک کھوکھر عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ڈی جی اینٹی کرپشن نے ملزمان کی جائیدادوں اور کھو کھرپیلس سے متعلق اپنی رپورٹ بھی جمع کرائی۔سپریم کورٹ نے کھوکھرپیلس خالی کرانے اور اینٹی کرپشن کو اپنی رپورٹ کی روشنی میں کھوکھربرادران کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اینٹی کرپشن کھوکھر پیلیس سے قبضے ختم کروا کر 10 دن میں رپورٹ پیش کرے، ملزمان کے خلاف کرپشن کے مقدمے درج کرکے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔اینٹی کرپشن رپورٹ میں بتایا گیا کہ کھوکھر پیلس میں شامل 40 کنال سرکاری اراضی پر کھوکھر برادران کا قبضہ ہے، کھوکھر پیلس مختلف افراد سے زبردستی خریدی ہوئی مشترکہ کھاتے پر تعمیر ہے، ملزمان نے 10 افراد میں سے صرف 1 کو ادائیگی کر کے باقیوں کو بھگا دیا، انہوں نے آپ کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک ضمانتیں کرا رکھی ہیں، ان کا خیال ہے کہ آپ کی ریٹائرمنٹ کے بعد انہیں کوئی نہیں پوچھے گا۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ ہم مشترکہ کھاتا توڑ رہے ہیں، ملزمان کھوکھر پیلس خالی کرکے اپنا سامان اٹھالیں، وزیراعظم ہاﺅس میں یونیورسٹی کی طرحکھوکھر پیلس میں بھی کوئی تعلیمی ادارہ قائم کروا دیتے ہیں۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ قبضے کا کلچر ک کھوکھر برادران نے متعارف کروایا ہے، ان کی مرضی کیخلاف وہاں مکھی بھی پر نہیں مار سکتی، پاکستان میں یہ بدمعاشی نہیں چلنے دوں گا، ایسے لوگوں نے پاکستان کو تباہ کر دیا ہے، یہ جو آنکھیں جھکائے کھڑے ہیں، مجھے پتہ ہے انہوں نے بعد میں میرے ساتھ کیا کرنا ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv