تازہ تر ین

عارضی پناہ گاہ کا اچانک دورہ ، زیر تعمیر عمارت کو جلد مکمل کیا جائے، نیکی کے کام میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے : عثمان بزدار

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول ریلوے سٹیشن کے قریب عارضی پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ بغیر اطلاع کے عارضی پناہ گاہ پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد سے ہاتھ ملایا اور ان سے گفتگو کی۔ عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد نے فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے رجسٹر میں عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد کے کوائف بھی دیکھے۔ عارضی پناہ گاہ میں مقیم افراد نے وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا یہ اقدام انتہائی احسن ہے۔ ہمیں یہاں کوئی تکلیف نہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ بارش کی صورت میں رہائش کا متبادل انتظام بھی رکھا جائے-وزیراعلیٰ نے زیر تعمیر پناہ گاہ کی عمارت کا بھی معائنہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ زیر تعمیر عمارت کو جلد مکمل کیا جائے-یہ نیکی کاکام ہے اور اس میں تاخیر نہیں ہونی چاہئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے رات گئے گورنمنٹ محمد نوازشریف ٹیچنگ ہسپتال یکی گیٹ کا بغیر پروٹوکول اچانک دورہ کیا -وزیراعلیٰ مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں کی عیادت کی۔ مریضوں اور ان کے تیمار داروں نے رات گئے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہسپتال آمد پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا -وزیراعلیٰ نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا- وزیراعلیٰ نے گائنی وارڈ ، ایمرجنسی ،فارمیسی ، سی ٹی سکین سینٹر اور دیگر وارڈز میں جا کر خود طبی سہولتوں کا جائزہ لیا-وزیراعلیٰ نے سی سی ٹی وی کیمروں کے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا -وزیراعلیٰ نے فارمیسی میں ادویات کے سٹاک رجسٹر کو چیک کیا – وزیراعلیٰ نے مریضوں اور ان کے تیمار داروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگرآپ کو کوئی مسئلہ ہے تو بتائیں میں حل کروں گا -ہماری حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی اصلاحات لارہی ہے-انہوںنے کہاکہ مریضوں کو ہسپتالوں میں معیاری علاج معالجہ فراہم کریں گے – اس موقع پر مریضوںنے طبی سہولتوں اور ادویات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگر عملے کی موجودگی دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کو مریضوں سے شفقت کے ساتھ پیش آنا چاہئے۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر کاایک میٹھا بول مریض کی آدھی بیماری دور کر دیتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔ جس مےں محکمہ کوآپریٹو کی کارکردگی اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس مےں محکمہ کوآپریٹو کو فعال اور متحرک محکمہ بنانے کے لئے فوری اقدامات کا فیصلہ کیا گیا اورمحکمہ کوآپریٹو کے اثاثوں اور جائیدادوں کو لیز پر دینے کیلئے نئی پالیسی تیار کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ لیز کے ریٹس پر بھی نظرثانی کا فیصلہ کیا گیاجس کے مطابق لیز کے نرخوں کو مارکیٹ کے موجودہ ریٹ کے مطابق بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ کوآپریٹو کے اثاثوں اور جائیدادوں پر قابض افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور قبضے واگزار کرانے کے لئے موثر انداز میں آپریشن شروع کیا جائے -حکومت قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں محکمہ کوآپریٹو کو مکمل سپورٹ کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کوآپریٹو کے اثاثوں اور جائیدادوں کی فزیکل تصدیق کرانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کوآپریٹو بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتیوںکا عمل جلد مکمل کیا جائے اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کیلئے قواعد و ضوابط کے تحت نامزدگیاں کر کے سمری بھجوائی جائے اورکوآپریٹو بینک کو بینکنگ سیکٹر کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں- وزیر اعلیٰ نے بارانی اضلاع کے لئے ٹریکٹر سکیم کے اجراءکی منظوری دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ٹریکٹر سکیم کے اجراءکیلئے مربوط پالیسی مرتب کرکے فوری کام شروع کیا جائے۔ وزیراعلیٰ نے سابق پارلیمینٹیرین اور پیپلز پارٹی کے رہنما ملک حاکمین خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے تعزیتی پیغام میں سوگوار اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے چنےوٹ مےں خواتےن پر پولےس اہلکاروں کے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لےتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولےس سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور واقعہ کی تحقےقات کا حکم دےتے ہوئے ہداےت کی کہ تشدد کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانون کے تحت کی جائے ۔وزےراعلیٰ کی ہداےت پر تشدد کرنےوالے اہلکاروں کےخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلےاگےا۔
وزیراعلیٰ پنجاب



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv