لاہور:(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے پیراگون ہاو¿سنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ سعد اور ان کے بھائی سلمان رفیق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کردی۔لاہور کی احتساب عدالت میں خواجہ برادران کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں نیب نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو عدالت میں پیش کیا۔دورانِ سماعت عدالت نے نیب کے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ اب کتنے افراد کو نوٹسز کیے ہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ 32 افراد کو اکاو¿نٹس کی تحقیقات کے لیے طلب کرلیا گیا ہے ۔عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے خواجہ برادران کے جسمانی ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی جب کہ دونوں بھائیوں کو 19 جنوری کو دوبارہ پیش کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
































