لاہور(شوبزڈےسک )اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ اس وقت اردو فلم انڈسٹری فروغ پا رہی ہے جبکہ پنجابی نئی فلمیں نہ بننے کی وجہ سے لاہور کی انڈسٹری جمود کا شکار ہو چکی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سب کو مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دیکر پنجابی فلموں کا تسلسل شروع کرنا ہو گا اور کم از کم سالانہ دس سے بارہ فلموں کی نمائش سے پنجابی فلموں کا دور واپس آسکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج بھی ہماری انڈسٹری میں ایسے ڈائریکٹر موجود ہیں جو کسی بھی فلم کی کامیابی کی علامت سمجھے جاتے ہیں مگر اس کے لئے سرمایہ کاروں کو ایک قدم آگے آنا ہو گا ،خالی باتوں سے کبھی منصوبے مکمل نہیں ہوتے ۔ انہوںنے کہا کہ جب تک عملی طور پر قدم نہیں اٹھایا جائے گا تب تک اسی طرح کنارے پر کھڑے رہیں گے۔