تازہ تر ین

جنوری میں خوشخبریوں کا مہینہ،چین سے 2،یو اے ای سے 3ارب ڈالر ملنے کی اُمید

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزارت خزانہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ جنوری میں چینی امداد سمیت 6 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ چین سے رواں ماہ میں 2ارب ڈالرملنے کا امکان ہے جبکہ یواے ای سے بھی 3 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے اس کے علاوہ سعودی پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی رواں ماہ ملنے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے نئی انڈسٹریل پالیسی کا اعلان رواں ماہ کے اختتام پر ہو گاجبکہ نئی ٹیرف پالیسی کااعلان بھی رواں ماہ میں ہی کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر مزید ملنے کا امکان ہے، سعودی عرب کا مالیاتی پیکج رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔ سعودی ارب سے مالیاتی پیکج ملنے کے بعد موخر ادائیگی پر تیل کی سہولت کا آغاز بھی ہو جائے گا۔اس کے علاوہ یو اے ای سے بھی جنوری میں 3ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے جبکہ منی بجٹ بھی جنوری میں ہی پارلیمنٹ سے منظور کرایا جائے گا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv