تازہ تر ین

مکی نے ڈریسنگ روم میں لڑائی کی خبروں کومستردکردیا

کیپ ٹاﺅن(نیوزایجنسیاں)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے میڈیا میں پہلے ٹیسٹ کے بعد ڈریسنگ روم میں لڑائی کے حوالے سے آنے والی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے شکست کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول کیسے اچھا ہوسکتا ہے۔میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ ہم ہر میچ کے بعد میٹنگ کرتے ہیں، ہاں یہ میٹنگ تھوڑی سخت ہوگئی تھی لیکن میڈیا میں آیا کہ میرا رویہ ٹھیک نہیں تھا اور ایسا بالکل نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلانے کی کوشش کی تھی لیکن اس کو سنسنی خیز بنا کر دکھایا گیا۔مکی آرتھر نے کہا کہ ڈریسنگ روم کے ماحول کا دارومدار جیت اور ہار پر منحصر ہوتا ہے، شکست کے بعد ڈریسنگ روم کا ماحول بھلا کیسے اچھا ہوسکتا ہے۔قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ جو باتیں ہوئیں وہ اب پرانی ہوچکی ہیں اور اب ہماری توجہ دوسرے ٹیسٹ پر مرکوز ہے، مجھے یقین ہے کہ یہی کھلاڑی ہمیں دوسرے ٹیسٹ میں فتح دلا سکتے ہیں۔سرفراز احمد کو بہترین کپتان قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت سرفراز ہی کپتانی کے بہترین امیدوار ہیں، کپتان کی سب سے بڑی ذمہ داری وکٹ کیپنگ کرنا ہے جس کے ساتھ ساتھ ہم ان کی بیٹنگ سے بھی کچھ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv