تازہ تر ین

سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز انتقال کر گئے

ریاض(ویب ڈیسک) سعودی شہزادہ طلال بن عبدالعزیز 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔سعودی میڈیا کے مطابق شہزادہ طلال سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز کے 18ویں فرزند تھے اور مرحوم، شاہ سلمان کے بھائی اور ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال کے والد تھے۔شہزادہ طلال کا شمار سعودی شاہی خاندان کے انتہائی تعلیم یافتہ افراد میں کیا جاتا تھا۔شہزادہ طلال مختلف وزارتوں کے علاوہ فرانس میں سعودی عرب کے سفیر بھی رہے۔اس کے علاوہ شہزادہ طلال نے یونیسیف اور یونیسکو کے خصوصی ایلچی کا عہدہ بھی سنبھالا۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv