سرگودھا ( محمد کامران ملک )مالک کے رویہ سے تنگ آکر نوکری چھوڑنے کا شاخسانہ ‘رات گئے پرائیویٹ افراد اور پولیس کے ہمراہ چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئٰٓے گھر کے اندر داخل ہوگئے ‘نہتے شخص پر تشدد جاتے ہوئے حصہ داری پر دی گئی بھینس بھی لے گئے ‘جھوٹے مقدمہ میں ملوث کر دیا ‘تاحال کوئی
شنوائی نہیں ہوسکی ‘متاثرہ شخص کی بیوی انصاف کیلئے خبریں ہیلپ لائن پہنچ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق مسماة عزیزفاطمہ زوجہ محمد حیت قوم لاٹی ساکن کوٹلہ فتح خان تحصیل ساہیوال ضلع سرگودھا نے خبریں میں اپنے اوپر ہونیوالے ظلم کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ میرا خاوند محمد حیات کو چوہدری خرم شہزاد ولد محمد ممتاز قوم آرائیں ساکن پکا ڈیرہ استقلال آباد کالونی کے پاس ملازم تھا جس کی تنخواہ 9ہزار روپے مقرر تھی جبکہ میری شادی کے بعد تنخواہ16ہزار طے پائی خرم شہزاد نے ہی ہماری عدالت کے ذریعہ سے شادی کروائی تھی جس پر اخراجات15ہزار اس نے کئے اور ضمانت کے طور پر میری پینشن بک ‘نکاح نامہ اصل ‘شناختی کارڈ ایڈوانس خالی چیک اور پینشن پیپرز پر نشانات انگوٹھا ایک سال کیلئے لگواکر گروی رکھ کر میری پینشن 8سے10ہزار روپے ماہانہ نکلوارہا ہے گذشٹہ سال ستمبر میں اس نے میرے خاوند کو دو بھینسیں حصہ داری پر دیں جو کہ اس نے اپنے بھائی کو دیدیں ۔کچھ ہی عرصہ کے بعد خرم شہزاد نے ہم دونوں کو بلیک میل کرنا شروع کردیا اور ہم سے کورٹ میرج کی مد میں60ہزار روپے مانگے میرے خاوند کی تنخواہ سے کٹوتی شروع کر دی جس پر ہم دونوں دوائی لینے کا بہانہ بنا کر نکلے اور اپنے آبائی گاﺅں چلے گئے ۔پنڈ میگھا ضلع گجرانوالہ میں مزمل احمد چیمہ کے پاس ہم مزدوری کرنے لگ گئے اسی رنج کی بناءپر خرم شہزاد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاﺅں کوٹلہ فتح خان آگیا اور حساب کرنے کا مطالبہ کیا ہم نے بھی موجودہ قیمت کے مطابق مانگا تو وہ دھمکیاں دیکر چلاگیا ۔8دسمبر کی رات ہم اپنے گھر گجرانوالہ میں سوئے ہوئے تھے کہ اچانک ملزمان ہمراہ پولیس آگئے چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے میرے خاوند کے ساتھ ساتھ بھینس بھی لے گئے بعدا زاں پتہ چلا کہ تھانہ کینٹ سرگودھا میں زیر دفعہ 406مقدمہ درج کروادیا گیا ہے مقدمہ کا تفتیشی ان کی مکمل حمایت کرنے کے علاوہ روزانہ میرے خاوند پر تشدد کررہا ہے 10ہزار رشوت بھی وصول کر چکا ہے میری خبریں ہیلپ لائن کے توسط سے ڈی پی او سرگودھا سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے۔
































