تازہ تر ین

تاپسی پنو کا مزاحیہ جواب ایک ہی دن میں گوگل کا مقبول ٹرینڈ بن گیا

ممبئی (ویب ڈیسک ) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کا ٹوئٹر پر مداح کو دیا جانے والا جواب ایک ہی دن میں بھارت میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کیا جانے والا لفظ بن گیا۔ہوا کچھ یوں کہ دو روز قبل ٹوئٹر پر ایک مداح نے تاپسی پنو کے ظاہری و جسمانی حسن کی تعریف کی تھی، جس پر اداکارہ نے جواب دیا کہ انہیں بھی اپنا آپ پورا اچھا لگتا ہے۔ساتھ ہی تاپسی نے مداح سے پوچھا کہ ‘آپ کو مجھ میں سب سے زیادہ کیا پسند ہے؟مجھے تو اپنا سیریبرم (cerebrum) پسند ہے‘۔اب تاپسی نے تو یہ لفظ استعمال کرلیا، لیکن اس کے بعد لفظ ‘سیریبرم’ کو بھارت میں گوگل پر اتنا سرچ کیا گیا کہ وہ مقبول ترین ٹرینڈ بن گیا۔جس کے بعد راہول نامی مذکورہ صارف نے اپنی جوابی ٹوئیٹ میں گوگل کا اسکرین شارٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آپ انڈیا گوگل سرچ میں اضافے کی وجہ ہیں کیونکہ گزشتہ رات 9 بجے کے بعد سے لے کر آج دن تک سیریبرم کو سب سے زیادہ سرچ کیا گیا، ایسا لگتا ہے جیسے پانڈے اور ان کے ساتھی اس لفظ کو کھوجنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس کا کیا مطلب ہے‘۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv