تازہ تر ین

اندرون سندھ ٹریفک کے بدترین حادثات 5 نوجوان کی زندگی کے چراغ گل

حیدر آباد (ویب ڈیسک ) اندرون سندھ کے شہروں میرپور خاص، سجاول اور کوٹری میں ٹریفک حادثات کے باعث 5 نوجوان زندگی ہار گئے، 10 شدید زخمی اور 4کی حالت تشویشناک ہے تھانہ سندھڑی کی حدود میں کوسٹر اور کار میں تصادم کے باعث 2 نوجوان 23 سالہ گلاب اور25 سالہ اجیت ہلاک جبکہ10 افراد زخمی ہوگئے۔ 4 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت کے باعث سول اسپتال حیدرآباد منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق کوسٹر ٹنڈوالہیار سے شادی میں شرکت کے بعد کھپرو جا رہی تھی۔سجاول سے نامہ نگار کے مطابق بچل سیم نالے کے مقام پر تیز رفتارکوچ موٹر سائیکل سواروںپر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں نوجوان اکبر سموں موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دوسرا نوجوان جاوید پسیو شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔دوسری جانب کوٹری سائٹ ایریا میں خراب ٹرک مرمتی کام کے دوران جیک سے پھسل کر الٹ گیا جس سے قریب کھڑا 20 سالہ مزدور رحمان آرائیں موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv