تازہ تر ین
america

امریکا پاکستان کی معیشت کے تحفظ کیلئے مدد کا خواہاں

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکی محکمہ خزانہ کے ایک سینئر عہدیدار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ساتھ امریکا کی اقتصادی مصروفیت کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں یہ ناکام نہیں ہوگا اور ایک غریب ملک ہونے سے بچ جائے گا۔بین الاقوامی امور کے لیے خزانہ کے انڈر سیکریٹری ڈیوڈ مالپاس نے کانگریس کی سماعت کے دوران قانون سازوں کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہتی ہے کہ پاکستان کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کوئی بھی قرض چین کے قرض کی ادائیگی کے لیے استعمال نہ ہو۔خیال رہے کہ معیشت کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان آئی ایم ایف سے 8 ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں دونوں فریقین پیکج پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں جبکہ حتمی فیصلہ آئندہ ماہ کے آغاز میں متوقع ہے۔ امریکاامریکی ایوان میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں پر فنانشل سروسز کمیٹی کی سماعت کے دوران مختلف امریکی قانون سازوں نے اس بات پر تحفظات کا اظہار کیا کہ پاکستان آئی ایم ایف کے قرض کو سی پیک کے لیے چین سے لیے گئے 60 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کے لیے استعمال کرسکتا ہے۔اسی طرح کچھ قانون سازوں نے تشویش ظاہر کی تھی کہ پاکستان کو درپیش اقتصادی چیلنجز کے لیے چین کی جانب سے دیا جانے والا بڑا قرضہ ذمہ دار ہے۔کانگریس رکن کیلیفورنیا کے ریپبلکن رہنما ای ڈی رائس نے ڈیوڈ مالپاس کو یاد دلایا کہ رواں سال جولائی میں امریکی سیکریٹری آف اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا تھا کہ چینی بونڈ ہولڈرز کو بیل ا?و¿ٹ کے لیے آئی ایم ایف اور امریکن ٹیکس ڈالرز کے استعمال کی کوئی منطق نہیں۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv