تازہ تر ین

پاکستان اور برطانیہ میں منی لانڈرنگ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کی ریکوری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات، اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ٹیلی فونک گفتگو کے دوران دونوں فریقین نے دوطرفہ تعلقات کی موجودہ نوعیت پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس دوران پاک، برطانیہ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر تبادلہ خیال اور معاہدے کی جلد توثیق پر اتفاق کیا گیا جب کہ دونوں ممالک کے اسٹریٹیجک مذاکرات کا چوتھا دور2019 کی پہلی سہ ماہی میں لندن میں کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔اس کے علاوہ پاک برطانیہ وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان علاقائی سیکیورٹی، انسدادِ دہشت گردی شعبوں، منظم جرائم، منی لانڈرنگ، اثاثہ جات کی ریکوری، اقتصادی اور تجارتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔



خاص خبریں



سائنس اور ٹیکنالوجی



تازہ ترین ویڈیوز



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv