تازہ تر ین
googly111

باصلاحیت کپتان کے بغیربہترنتائج ناممکن،طاہرشاہ ٹیم کوفٹنس مسائل کاسامنا ،نئے پلیئرز کو موقع ملناچاہیے،سابق کرکٹرکی گگلی میں گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق فرسٹ کلاس کرکٹر طاہر شاہ نے کہا ہے کہ کسی بھی ٹیم میں کپتان کا باصلاحیت اور مضبوط اعصاب کا مالک ہونا بہت اہم ہوتا ہے۔پاکستانی ٹیم میں فٹنس کے بہت مسائل ہیں۔چینل فائیو کے پروگرام گگلی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں کھلاڑیوں کو آرام بھی دینا چاہئے اور نئے لڑکوں کو موقع ملنا چاہئے۔ سرفراز نہ ہی بہتر کپتان ہیں نہ بیٹسمین نہ وکٹ کیپر ان کارکردگی بہت خراب ہے ۔اسد شفیق بھی ذمہ دارانہ بیٹنگ نہیں کر رہے ۔سلیکشن کمیٹی کی ذمہ داری بہت زیادہ ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کم بیک کرے گی ہو سکتا ہے وہ ایک دو ٹیسٹ میچ جیت بھی جائے۔بھارت اور آسٹریلیا کا میچ بہت دلچسپ رہا بھارت نے بہت اچھی کارکردگی دکھائی اور بہتر پلان سے کھیلا ۔بھارت کی بیٹنگ لائن بہت مضبوط ہے۔



خاص خبریں


shahrukh dubai tower

سائنس اور ٹیکنالوجی


پتلی ایل ای ڈی

آج کی خبریں



HEAD OFFICE
Khabrain Tower
12 Lawrance Road Lahore
Pakistan

Channel Five Pakistan© 2015.
© 2015, CHANNEL FIVE PAKISTAN | All rights of the publication are reserved by channelfivepakistan.tv